۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت الاسلام اشفاق وحیدی

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: ماہ رمضان قرآن کی تلاوت سے دلوں کو منور کرنے کا مہینہ ہے، علوم قرآنی کے ذریعہ انسان کمال کی منازل کو چھوتا ہے، دین اسلام ہی واحد مذہب ہے جو معاشرے کے لیے پہترین انسان سازی کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ممتاز مذہبی سیاسی اسکالر علامہ اشفاق وحیدی نے جو کہ ان دنوں آسٹریلیا کے کیپیٹل شہر کانبرا میں اپنے تبلیغی دورے پر ہیں، امام حسن سنٹر کانبرا میں نماز جمعہ کے خطبے میں خطاب کرتے ہوئے کہا: عصر حاضر میں ظالم اور مظلوم کی پہچان کا ذریعہ فقط مذہب اسلام ہے ظالم کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنا اور مظلوم کی فریاد کو سننا دین اسلام اور قرآن ہی کے ذریعے ممکن ہے۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: اس ماہ مبارک میں جب انسان روزہ رکھتا ہے تو غریب اور مفلس نادار محروموں کا احساس ہوتا ہے۔ غزہ میں بھوک پیاس سے بے گناہ انسانی قتل عام جاری ہے ہم اس کو روکنے کے لیے ہم عالمی طاقتوں اور اداروں سے بھو ہور مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: انشاء اللہ فلسطین کی غریب عوام اور غزہ کے مظلوم لوگوں کی کامیابی کا سورج بہت جلد طلوع ہونے والا ہے۔ ظالم استعمار بہت جلد ذلیل و خوار ہو گا۔

علامہ اشفاق وحیدی نے عالم اسلام سے اپیل کی کہ امام خمینی رح کے اس فرمان کہ "تمام عالم اسلام کے اگر حکمران متحد ہو جائیں تو دنیا کی کوئی بھی طاقت انہیں کمزور نہیں کر سکتی"، کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .